پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ابوظہبی :مرحوم شیخ زید النہیان کی تصویر نہ بیچنے والے افغانی کو ولی عہد ملنے پہنچ گئے

datetime 24  فروری‬‮  2018 |

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)  ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب قالین کی ایک دکان پر افغانی شہری نے متحدہ عرب امارات کے بانی اور سابق سربراہ شیخ زاید آل نہیان کی تصویر پر مشتمل قالین فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد نے جمعرات کے روز اپنی ٹوئیٹس میں قالین فروخت کرنے والے افغانی شہری کے دل میں مرحوم شیخ زاید آل نہیان کی محبّت اور وفا کا قصّہ بیان کیا۔

پہلی ٹویٹ میں شیخ محمد نے لکھا کہ : ” یہ بابا زاید ہیں” … یہ چار الفاظ قالین کی اُس دکان کے افغانی مالک کی زبان سے بے ساختہ طور پر نکلے جس دکان کا آج میں نے دورہ کیا تھا۔ افغانی شہری نے ان دو الفاظ کے ساتھ شیخ زاید مرحوم کے لیے اپنی بے پناہ محبّت اور اپنے دل میں ان کے مقام کو ظاہر کیا۔ اس افغانی کو پیش کش کی گئی کہ وہ اپنی دکان میں موجود اس قالین کو مہنگے داموں فروخت کر دے جس پر میرے والد شیخ زاید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ تاہم پر کشش پیش کش اور التجا کے باوجود اس افغانی نے پوری شدت کے ساتھ تصویر کو فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ ہے اس محبّت کی کہانی جو شیخ زاید کے لیے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے”۔ اپنی ایک دوسری ٹوئیٹ میں شیخ محمد نے کہا کہ “متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر رواداری اور باہمی بقاء کے اس نمونے پر کاربند ہے جو شیخ زاید نے مقرر کیا تھا اور جس کے ذریعے انہوں نے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ ملک بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ہم سے محبت کرتے ہیں ، ہمارے ساتھ رہتے ہیں اور ہمارے خوابوں اور امیدوں میں شریک ہیں۔ ایسے تمام لوگوں سے ہم کہتے ہیں کہ امارات آپ کا دوسرا وطن ہے”۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…