بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایف اے ٹی ایف کی لسٹ میں پاکستان کا نام شامل کرنا شاید امریکہ کی سیاسی ضرورت تھی ،امریکہ کو ہم پر ایک سیاسی کالک لگانی تھی ،مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی لسٹ میں فی الحال پاکستان شامل نہیں ہے مگر جون میں پاکستان کا نام اس لسٹ میں شامل ہو جائیگا، پاکستان کا نام شامل کرنا شاید امریکہ کی سیاسی ضرورت تھی ،گرے لسٹ میں شامل ہونے پر کوئی پابندیاں نہیں لگتیں،2012سے2015تک بھی ہمارا نام لسٹ میں تھا لیکن ہم نے قرضہ لیا اور بانڈز بیچے ،ایف اے ٹی ایف لسٹ میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،

امریکہ کو ہم پر ایک سیاسی کالک لگانی تھی ،چین ،ترکی اور جی سی سی ممالک نے اس معاملے پر ہمارے حق میں بات کی ،امریکہ کے حامی سمجھ رہے تھے کہ وہ غلط کررہا ہے ،اس معاملے پر ہماری غلطیاں بھی ہیں لیکن دنیا بری الذمہ نہیں ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی فہرست میں فی الحال پاکستان شامل نہیں ہے ، جون میں پاکستان کا نام لسٹ میں شامل ہو جائیگا،صرف پاکستان کوشرمندہ کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کانام شامل کرناشایدان کی سیاسی ضرورت تھی۔مشیر خزانہ نے کہا کہ 2012 سے 2015 تک بھی ہمیں واچ لسٹ میں ڈالاگیا تھا،ہمارے ملک میں زیادہ قوانین نہیں تھے لیکن اس کے باوجود ہم نے قرضہ لیا،بانڈبیچے، روایت رہی ہے کہ لسٹ میں سے نام نکالانہیں جاتا مگر ہم نے ایسے اقدامات کئے جن سے ہمارا نام نکال دیا گیا ۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کوچاہیے کہ لانگ ٹرم پالیسی کاتعین کرے، پاکستان کوان کے مطلوبہ ایکشن پلان پرعمل کرناہوگا، گرے لسٹ میں شامل ہونے پرکوئی پابندیاں نہیں لگتیں اس معاملے پر ہماری غلطیاں بھی ہیں لیکن دنیابری الذمہ نہیں،امریکہ کو افغانستان فتح کرنا تھا ، ایف اے ٹی ایف لسٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، امریکاکوہم پرایک سیاسی کالک لگانی تھی، گرے لسٹ میں ڈالناامریکاکی اناکامسئلہ بن گیاتھا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین،ترکی اورجی سی سی ممالک نے ہمارے حق میں بات کی،زیادہ ترممالک نے اس معاملے پرکوئی پوزیشن نہیں لی،ہونایہ چاہیے تھاکہ صرف 3،4ممالک ہمارے حق میں بات نہ کرتے بلکہ باقی بھی کرتے ، امریکاکے حامی بھی یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ غلط کررہاہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…