منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چمپنزیوں جیسی ریڑھ کی ہڈی،کمر درد کی وجہ

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سائنسدانوں نے کا کہنا ہے کہ جن افراد کی کمر میں درد رہتا ہے ا±ن کی ریڑھ کی ہڈی کی ظاہری ڈیل ڈول چمپنزیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے مماثلت رکھتی ہے۔ریڑھ کی ہڈیوں کے درمیان ڈسک کی ساخت میں خلل سے اس کی ظاہری ڈیل ڈول میں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔یہ تحقیق سکاٹ لینڈ، کینیڈا اور آئس لینڈ کے سائنسدانوں نے ایک جرنل بی ایم سی ایوو لوشن بایولوجی میں شائع کی ہے۔ریڑھ کی ہڈیوں کی ظاہری ڈیل ڈول اور انسانی ریڑھ کی ہڈی کی صحت میں کسی تعلق کے بارے میں پتہ لگانے کے لیے محققین نے چمپنزیوں اور قدیم انسانی ڈھانچوں کا جائزہ لیا۔ایبرڈین یونیورسٹی اور کینیڈا کی سائمن فریزر یونیورسٹی کے پروفیسر مارک کولارڈ کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ہمیں اپنے آباو¿ اجداد کی صحت اور ا±ن کے رہن سہن کے بارے میں اہم معلومات ملی ہے۔ان ڈھانچوں کے جائزے سے یہ بھی معلوم ہو سکا ہے کہ انسان نے ارتقا کے بعد دو ٹانگوں پر کس طری چلنا شروع کیا ہوگا۔تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ ’جس انسان کی ریڑھ کی ہڈی میں ڈسک کی تکلیف ہوتی ہے اس کی ریڑھ کی ہڈی ظاہری ڈیل ڈول میں چمپنزیز کی ریڑھ کی ہڈی سے مماثلت رکھتی ہے۔‘تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسےافراد کی ریڑی کی ہڈیوں کی ساخت میں خلل ہوتا ہے جسے ’شمورلز نوڈ‘ کہتے ہیں جو ایک چھوٹا ہرنیا ہوتا ہے۔اس خلل کے پیدا ہونے کی کوئی ایک وجہ نہیں ہے لیکن اس کی ایک وجہ کمر پر دباو¿ پڑنا ہو سکتی ہے۔پروفیسر مارک کولارڈ اور ان کے ساتھ کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کے نتائج سے اس جدید دور میں صحت کے نئے مسائل کی تشخیص اور ان کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…