جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شوارما خرید کر نہ دینے پر مصری خاتون نے طلاق لے لی

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)  شادی سے پہلے ملاقاتوں میں خاتون کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس کا ہونے والا شوہر اتنا کنجوس ہے ورنہ وہ کبھی اس سے شادی کا فیصلہ نہیں کرتی۔ سمیحہ نامی اس خاتون نے بتایا کہ شادی کے کچھ روز بعد وہ دونوں باہر گھومنے کیلئے گئے تھے ، اسی دوران اس نے بھوک لگنے پر اپنے شوہر سے شوارمہ کھانے کا مطالبہ کیا ۔تاہم جب خاتون نے جوس کے علاوہ شوارما کی بھی فرمائش کی تو ان کے 32 سالہ شوہر احمد اس بات پر بھڑک اٹھے اور گھر واپسی تک خاتون کو جھاڑ پلاتے رہے۔

عدالت میں خاتون نے جج کو بتایا کہ ان کا شوہر ایک انتہائی کنجوس انسان ہے جب کہ اس کی جاب بھی اچھی ہے اور وہ بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھاتا ہے۔ خاتون نے اپنے خاوند کی کنجوسی کی حد بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں صبح ناشتہ کرتی ہوں اس کے بعد یہ چیک کیا جاتا تھا کہ میں نے کتنی ڈبل روٹی کھائی اور کتنی بچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ شوارما نہ دلانا اور اس پر تذلیل کرنا برداشت کی آخری حد تھی، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے شادی کے 40 روز بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…