منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی آرمی چیف مسلمانوں سے متعلق اپنے سیاسی بیان کی وجہ سے تنازعات میں گھرگئے،مسلم رہنماؤں کی شدید نکتہ چینی

datetime 23  فروری‬‮  2018 |

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنے ایک سیاسی بیان کی وجہ سے تنازعات میں گھر گئے ، انہوں نے کہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل کی زیر قیادت آل انڈیا یونائٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ جو کہ آسام میں مسلمانوں کے مفادات کا چیمپئن ہونے کا دعوی کرتا ہے، آسام میں جتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے اتنی تیزی سے 1980 میں بی جے پی بھی نہیں بڑھی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف کے اس بیان پر بدرالدین اجمل اور رکن پارلیمنٹ و مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کی جانب سے شدید نکتہ چینی کے بعد فوج کو وضاحتی بیان دینے پر مجبور ہونا پڑا۔فوج کی جانب سے کہا گیا کہ اس بیان میں کچھ بھی سیاسی یا مذہبی نہیں ہے۔ آرمی چیف 21 فروری کو منعقدہ ایک سیمینار میں صرف شمال مشرق میں انضمام اور ترقی کا ذکر کر رہے تھے۔جنرل راوت نے آسام میں بنگلہ دیشیوں کی مبینہ دراندازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں لوگوں کی جو منصوبہ بند آمد ہے وہ ہمارے مغربی ہمسائے کی وجہ سے ہے۔ ان کا اشارہ پاکستان کی جانب تھا۔ ان کا الزام ہے کہ وہ درپردہ دراندازی کروا کر اس علاقے کو ہتھیانا چاہتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبہ بند کوشش کو شمالی سرحد یعنی چین کی حمایت حاصل ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ مسئلے کی شناخت کی جائے اور اسے ختم کرنے کی کوشش کی جائے۔پاکستان ایسے کسی بھی الزام کی سختی سے تردید کرتا اور دراندازی میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کرتا ہے۔بدرالدین اجمل نے کہا کہ ان کی پارٹی اگر ریاست میں بی جے پی سے آگے نکل رہی ہے تو اس پر فوجی سربراہ کیوں فکرمند ہیں۔ جبکہ اسد الدین اویسی نے ان کے بیان کو نامناسب قرار دیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ادھر وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے جنرل راوت کے بیان پر کچھ بولنے سے انکار کر دیا۔ بقول ان کے کسی شخص نے کوئی بیان دیا اس پر کسی اور نے رد عمل ظاہر کیا تو اس پر میں کوئی تبصرہ کیوں کروں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…