اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

انڈونیشین لڑکے کا انڈے دینے کا دعویٰ، ڈاکٹرز پریشان

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشین لڑکے نے 3 سالوں میں 20 انڈے دینے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ اس کے دعوے نے طبی ماہرین کو فی الحال حیران کیا ہوا ہے۔ 2015 میں اکمل نامی لڑکے نے جس کی اب عمر 14 سال ہے اس وقت شہ سرخیوں میں جگہ بنائی تھی جب اس نے ایک ہفتے میں سات انڈے دینے کا دعویٰ کیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو اس کے جسم میں انڈے موجود تھے جس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جا سکی تھی۔

اب تین سالوں بعد اکمل نے مزید 20 انڈے دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اکمل کا کہنا ہے کہ دو سالوں میں اس نے 18 جبکہ آج ایک دن میں دو انڈے دئیے۔ اس نے ایک انڈا توڑا تو اس میں زردی ہی زردی تھی اور سفیدی کا نام و نشان نہیں تھا جبکہ دوسرے انڈے میں بس سفیدی ہی سفیدی تھی۔ یہ دو انڈے شیخ یوسف ہسپتال گووا لائے گئے لیکن اس بار ڈاکٹر انڈے دینے کی کہانی پر یقین کرنے کو تیار نہیں تھے۔ ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں انڈے جان بوجھ کر جسم میں باہر سے داخل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی طور پر انسانی جسم میں مرغی کا انڈا بننا نا ممکن ہے۔ خاص طور پر نظام انہضام میں ایسا نہیں ہو سکتا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اکمل کو ایک ہفتے تک اپنی نگرانی میں رکھیں گے تو سب حقیقت پتا چل جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…