پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس:سابق ڈی جی ایل اے احد چیمہ11روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

لاہور(سی پی پی)آشیانہ سکیم مبینہ کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیااور انہیں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایاگیا۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے احد چیمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے ۔

ان کی آمدن اور اثاثوں میں مطابقت نہیں ہے ، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ احد چیمہ نے اختیارات کا بھی غلط استعمال کیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد احد چیمہ کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد کردیااور نیب کو ہدایت کی ہے کہ 5 مارچ تک چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ احدچیمہ کوگزشتہ روزایم ایم عالم روڈ سے گرفتارکیاگیاتھا،ان پر 32 کنال اراضی بطوررشوت لینے کاالزام ہے،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ طلبی کے باجودپیش نہ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…