اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما علی مدد جتک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر گاڑی میں جا رہے تھے کہ مخالف گروپ نے فائرنگ کردی جس میں وہ بال بال بچ گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے
ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے علی مدد جتک سے رابطہ کیا گیا اور تفصیلات حاصل کیں۔ پارٹی کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی اور واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔