منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ(آج) سے شروع ہوگا

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلنا (نیوزڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) منگل28 اپریل سے 2 مئی تک کھلنا کے شیخ ابو ناصر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، عمران خان، جنید خان، محمد حفیظ، راحت علی، سعید اجمل، سمیع اسلم، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یونس خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور سہیل خان شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کی قیادت مشفق الرحیم کریں گے جو تمیم اقبال، امرا لقیس، لیٹن کمار داس، مومن الحق، شکیب الحسن، محمود اللہ ،شواگتاہوم چوہدری، مومیا سرکار، تیج الاسلام ، زبیرحسین، ربیل حسین، شاہد حسین اورمحمد شاہد ٹیم پر مشتمل ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 مئی تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایک روزہ میچوں کی سیریز اور واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے فتح سمیٹ رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…