اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف کوکبھی گالی نہیں دی ، ثابت کروں گا 2013ءکے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،عمران خان

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ثابت کروں گاکہ 2013ءکے عام انتخابات میں منصوبہ سے دھاندلی ہوئی ،جماعت اسلامی کونظریاتی یااسٹیٹس کومیں سے ایک راستہ چنناہوگا،پاکستان کی قوم کسی جنگ کاحصہ نہیں بنناچاہتی،زندہ لاشیں کالفظ استعمال کرکے غلطی ،نوازشریف کوکبھی گالی نہیں دی صرف اوئے کہا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پشاورمیں بہت بڑاسانحہ ہواہے مجھے جاناچاہئے تھالیکن جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں جاناپڑا،ریحام خان اورحکومتی عہدیداروں کومتاثرین کی دیکھ بھال کی ہدایت کی ،ریحام خان میری جگہ نمائندگی کریں گی ۔انہوںنے کہاکہ 2013ءکے انتخابات میں ہونےو الی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے دھرنادیا،اب ہمارے مطالبے پرجوڈیشل کمیشن بن گیا،کمیشن کے سامنے چندچیزیں آئیں گے ،سچ اورحق پرکھڑاہوں ،21جماعتوں نے بھی اب کہہ دیاکہ دھاندلی ہوئی مسلم لیگ ن نے بھی کہاکہ سندھ میں دھاندلی ہوئی ہے ،دھاندلی کی تحقیقات کے لئے ہم سڑکوں پرنکلے توسب ہمارے خلاف ہوگئے ۔انہوںنے کہاکہ ثابت کروں گاکہ الیکشن 2013ءمیں پلاننگ سے دھاندلی ہوئی ،نوازشریف نے پلان کرکے اپنی نگران حکومت بنائی ۔انہوںنے کہاکہ جوڈیشل کمیشن جوفیصلہ کریگاقبول کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ چوہدری اعتزازاحسن جیسے لوگ پارلیمنٹ آئیں توپاکستان کامستقبل بن سکتاہے ،الیکٹورل سسٹم ٹھیک نہیں ہوگاتوسیالکوٹ جیسے ایم این اے پارلیمنٹ میں آئیں گے ،اورپارلیمنٹ کومچھلی منڈی بنادیں گے ،کرپشن اوردھاندلی سے پارلیمنٹ میں آنے والے لوگ کسی کوکیاذلیل کرسکتے ہیں ،عزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔انہوںنے کہاکہ الطاف حسین نے ہماری خواتین کے خلاف غلط زبان استعمال کی غصے میں آکرزندہ لاشیں کہایہ مجھے نہیں کہناچاہئے تھا۔انہوںنے کہاکہ این اے 246میں برابریک تھروملا،ہمارے امیدوارپرحملے ہوتے رہے لیکن وہ بہادری سے نکلاجلسے کیلئے نائن زیروسے گزرتے ہوئے ہمارے کارکنوں کوماراگیا،ایم کیوایم نے این اے 246میں پہلی بارالیکشن لڑا،گھرگھرگئے ہم خوف ختم کرناچاہتے ہیں ۔میرے اورسراج الحق کے تعلقات میں فر ق نہیں پڑیگا،جماعت اسلامی کونظریاتی اوراسٹیٹس کومیں سے ایک کوراستہ بناناہوگا۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف اورآصف علی زرداری بچوں کوآگے بڑھانے کی تیاریاں کررہے ہیں ،یمن کی جنگ میں ہمیں نہیںپڑھناچاہئے ،پارلیمنٹ کی قراردادپرعمل کرناچاہئے ،پاکستان کی قوم کسی جنگ کاحصہ نہیں بنناچاہتی ،ثالثی کاکرداراداکرناچاہتی ہے ،مسلمان ملکوں میں لڑائی ختم کرنی چاہئے ،افغان جہادمیں حصہ لینے پرڈالرآئے دہشتگردی اورفرقہ واریت بڑھی ۔مسلمان ممالک کوآپس میں لڑانے والے اسلام کے دشمن ہیں ۔اقتصادی راہداری کے منصوبے پرحکومت نے اعتمادمیں نہیں لیا،خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کواعتمادمیں نہ لیاگیاتوانتشارہوگا،میانوالی ژوب کوبھی شامل کیاجائے توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ کی ناکامیوں کے ذمہ دارنوازشریف ہیں ،تیس سال سے کہہ رہاہوں کہ پاکستان کااسٹریکچرٹھیک نہیں ہے ،کوئی نہیں سن رہا،تحریک انصاف کی حکومت آئے گی توٹھیک کروں گا،آسٹریلیاکاسٹریکچرٹھیک ہے ،پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے سٹریکچرٹھیک نہیں ہے ۔ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین کی رپورٹ تسلیم کرنے پران کے کردارختم ہوگیاہے ۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…