جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کی سربراہی سے انکار،حالات ایسے ہی رہے تو آئندہ انتخابات میں مرکز اور سندھ میں کس پارٹی کی حکومت بنے گی؟پرویز مشرف نے پیش گوئی کردی

datetime 20  فروری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فاروق ستار اتنے اہم نہیں کہ انہیں ہٹانے کی کوشش کروں، ایم کیو ایم دعوت دے تب بھی ان کی سربراہی نہیں کروں گا، میرا وژن وسیع ہے اور ایم کیو ایم اس پر پوری نہیں اترتی۔ایک خصوصی انٹرویومیں پرویز مشرف نے کہاکہ فاروق ستار کے مائنس 2 بیان پر مجھے ہنسی آئی، ان میں قیادت کی خوبیاں نہیں

وہ ابھی نہیں جانتے کہ عوام کے لیے کیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا سیاسی کیریئر مایوس کن ہوگا کوئی انہیں تسلیم نہیں کرے گا، چوہدری نثار نے تو کھل کر مریم نواز کے بارے میں رائے دی، مریم نواز عوام کی خوشحالی سے متعلق کچھ نہیں جانتیں، میرے خیال میں نااہلی کے بعد نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ حالات ایسے ہی رہے تو مرکز میں(ن)لیگ اور سندھ میں پی پی جیت جائے گی، شہباز شریف نواز شریف سے بہتر وزیر اعظم ثابت ہوں گے، وہ ایڈمنسٹریشن اچھی کر لیتے ہیں، پنجاب کے لوگ کہتے ہیں کہ ن لیگ نے صرف لاہور کو خوبصورت بنایا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے سب کے منی ٹریل موجود ہیں، موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے وطن واپس نہیں اؤٓں گا، مجھے عدالتوں میں جانے سے مسئلہ نہیں مسئلہ غیر قانونی فیصلوں کا ہے، میں پاکستان کو آسمان پر لے گیا، نواز شریف قبر میں لے جارہے ہیں۔پرویز مشرف نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں قوانین لوگوں سے انتقام لینے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اسمبلی میں پاکستان کے خلاف باتیں ہورہی ہیں اور ہم چپ بیٹھے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…