پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

کسی اور کی جنگ پاکستانی سر زمین پر نہیں لڑ سکتے ، افغانستان کے معاملے پر امریکہ کودوٹوک انکار،پاکستان اور روس ایک ہوگئے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 20  فروری‬‮  2018 |

ماسکو (این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ کسی اور کی جنگ پاکستانی سر زمین پر نہیں لڑ سکتے ٗافغانستان کے معاملے پر پاکستان اور روس ہم خیال ہیں ٗ پاکستان تمام شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہے ۔ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کسی اور کی جنگ پاکستانی سر زمین پر نہیں لڑ سکتے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت تکلیف دہ صورتحال ہے

اور وہاں داعش کے بڑھتے ہوئےاثرو رسوخ، منشیات سے دہشت گردوں کو رقوم کی فراہمی پر تشویش ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں ہے بلکہ اس مسئلے کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا جب کہ عالمی امن میں روس کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش کے خاتمے کے لیے روس اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان روس کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور روس ہم خیال ہیں ٗ پاکستان تمام شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔خواجہ آصف نے افغانستان میں داعش کی موجودگی کو ہمسایہ ملکوں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد پاکستان اور روس دونوں کیلئے خطرہ ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکی افواج کی موجودگی میں داعش کا قدم جمانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ امریکا افغانستان میں دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام میں ناکام ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایسے بغیر نشان کے ہیلی کاپٹرز کا ذکر بھی کیا جو دہشتگردوں کے علاقوں میں آتے جاتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…