منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیرون ملک مختلف ممالک میں کتنے ہزار سے زائد پاکستانی نظر بند اور کتنے ہزار پاکستانی قید ہیں ٗسب سے زیادہ کس اسلامی ملک نے پاکستانی پکڑ رکھے ہیں؟سینٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ ٗ بیرون ملک مختلف ممالک میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی نظر بند اور 6 ہزار پاکستانی قید ہیں ٗ 2016-17ء میں سکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کی تعداد کم ہو کر دو کروڑ 28 لاکھ پر آ گئی ہے ٗپہلے تعداد دو کروڑ 65لاکھ تھی ٗ مالاکنڈ ٹنل پر کام فنڈز کی کمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ٗ ایگزم بینک سے پہلے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر لئے گئے، مزید 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کیلئے بات چیت ہو رہی ہے ۔ منگل کو سینٹ اجلا س میں وقفہ سوالات کے دوران

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں بتایا کہ چکدرہ تا کالام روڈ 132 کلو میٹر کا منصوبہ ہے ٗاس کے قابل عمل ہونے کا مطالعہ جاری ہے۔ 22 فروری کو اس حوالے سے بورڈ اجلاس ہے جس میں اس کے پی سی ون کی منظوری ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں اس کے لئے 4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ 36 ماہ میں مکمل ہوگی۔ احمد حسن کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مالاکنڈ ٹنل پر کام فنڈز کی کمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ مالاکنڈ درگئی 310 کلو میٹر شاہراہ پر دو ٹنل بنائے جا رہے ہیں۔ ایگزم بینک سے پہلے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر لئے گئے، مزید 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے لئے بھی اسی بینک سے بات چیت ہو رہی ہے۔ رواں سال کے پی ایس ڈی پی میں 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ 42 ماہ میں مکمل ہوگا۔ اس پر اگر کام رکا ہوا ہے تو قائمہ کمیٹی جا کر اس کو دیکھے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ حویلیاں ۔ مانسہرہ ایکسپریس وے سیکشن کی لمبائی 39.511 کلو میٹر ہے۔ ہر ایک سمت میں دو لینز ہیں۔ یہ پہاڑی راستہ ہے اس لئے سپیڈ لمٹ کم رکھی گئی ہے ٗ2018ء میں اس منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا۔ لینز کی تعداد کم کی گئی ہیں لیکن مزید لین بنانے کی گنجائش رکھی گئی ہے ٗاس پر انٹر چینجز کی تعداد تین ہے۔

اجلاس کے دور ان ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے بتایا کہ مینگورہ میں سوات یونیورسٹی برائے خواتین کے ذیلی کیمپس کے قیام کے لئے کام جاری ہے۔ اگست 2017ء میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس کیمپس کے لئے پوری زمین نہیں دی۔ 2017-18ء کے پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کے لئے پچاس ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ ابھی تک یہ رقم جاری نہیں کی گئی تاہم مالی سال 2017-18ء کی تیسری اور

چوتھی سہ ماہیوں میں رقم جاری کی جائے گی۔وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے بتایا کہ سکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ سکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کی تعداد کم ہو کر 2016-17ء میں 2 کروڑ 28 لاکھ پر آ گئی ہے ٗپہلے یہ تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ تھی، اتنی کمی پہلے کبھی نہیں ہوئی، خواندگی کی شرح بھی بہتر ہو رہی ہے ٗوفاق میں این سی ایچ ڈی کے تحت کئی پروگرام چل رہے تھے جو 18 ویں ترمیم کے بعد بند ہو گئے،

اس کمی کو پورا کیا گیا ہے، صوبوں کو بھی اس حوالے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، اڈلٹ لٹریسی پر توجہ کی ضرورت ہے، صوبوں میں سکولوں میں زیادہ بچوں کو داخلے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 10 سال بعد اس سے زائد عمر کے ناخواندہ افراد کی تعداد 2014-15ء میں 57.7 ملین تھی، تمام سرکاری سکولوں میں تعلیم بالکل مفت کر دی گئی ہے، بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جاتا ہے، کسی کو انکار نہیں کیا جاتا ٗپنجاب میں تعلیم کے حوالے سے زیادہ کام ہوا ہے۔ صدر نشین سینیٹر کرنل (ر)

سید طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ پنجاب میں بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں جس طرح داخلے دیئے جا رہے ہیں ٗیہ قابل تعریف ہے۔اجلاس کے دور ان وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ بیرون ملک محبوس یا نظر بند کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 715 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں 3087، یو اے ای میں 2710، بنگلہ دیش میں 40 اور ملائیشیا میں 226 پاکستانی محبوس یا نظر بند ہیں۔ اکثر کے خلاف زائد قیام کی شکایات ہیں۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران

تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا گیاکہ بیرون ملک 6 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سب سے زیادہ پاکستانی، سعودی عرب میں قید ہیں۔سینیٹ کو بتایا گیا کہ سعودی عرب میں 3 ہزار 87 پاکستانی قید میں ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 2 ہزار 710 پاکستانی قید ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بعض یورپی ممالک نظر بند ہونے والوں کی معلومات مہیا نہیں کرتے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیرون ممالک میں نظر بند اور قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت مہیا کردی گئی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…