منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسمبلیوں کی مدت ایک سال تک بڑھانے کی تیاریاں،بنا ثبوت کوئی نواز شریف کو سزا دینے پر بضد ہے تو ہم یہ جنگ لڑنے کو تیار ہیں ٗ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا ٗاس کے باوجود اگر کوئی انہیں سزا دینے پر بضد ہے تو ہم یہ جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں ٗایک شخص سابق وزیراعظم ہے ٗعدالتوں میں پیش ہورہاہے ٗ پھر بھی ضروری ہوا تو نام ای سی ایل میں ڈال دینگے ٗ نوازشریف سے متعلق عدلیہ کا فیصلہ متنازع تھا ٗ مخصوص حالات میں اسمبلیوں کی مدت ایک سال تک بڑھائی جاسکتی ہے

اس حوالے سے آئین میں شق موجود ہیے ٗ آئندہ انتخابات 31جولائی سے قبل ہو جائینگے ٗ آئین میں تمام اداروں کی حدود مقرر ہیں جس کے مطابق ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف گرفتاری کے لئے تیار ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شخص سابق وزیراعظم ہے اور عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے، پھر بھی ضروری ہوا تو نام ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلہ اچھا نہیں تھا، متنازع تھا ٗکیا اس فیصلے کا دنیا میں کہیں حوالہ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص حالات میں اسمبلیوں کی مدت ایک سال تک بڑھائی جا سکتی ہے، اس حوالے سے آئین میں شق موجود ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نیب ایک ادارہ ہے اور حکومت بھی ایک ادارہ ہے، دونوں اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے امید کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات 31 جولائی سے قبل ہوجائیں گے جبکہ ان کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی افواج کسی جنگ کا حصہ نہیں ہو گی ٗ یہ معمول کا حصہ ہے جو تربیتی مقاصد کیلئے ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…