بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

سانپ تو انسانوں کو کاٹتے ہی رہتے ہیں مگر اس شخص کے کاٹنے سے انتہائی زہریلا سانپ مر گیا ، سانپ کے زہر کی وجہ سے یہ شخص صرف بیہوش ہوا یہ شخص مرا کیوں نہیں ، ڈاکٹروں نے بچ جانے کی کیا وجہ بتائی، حیرت انگیزواقعہ

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان کو سانپ کاٹنے کے حوالے سے آپ نے بہت سے قصے تو سن رکھے ہی ہونگے مگر بھارت میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے، بھارتی ریاست اترپردیش کے شہری سونی لال نے سانپ کو ہی کاٹ لیا ہے۔ سونی لال کا کہنا ہے کہ سانپ کو اس نے بدلہ لینے کیلئے کاٹا ہے کیونکہ اس نے اسے کاٹا تھا۔سونی لال کو بے ہوشی کی

حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے سونی لال کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اس کے جسم پر کہیں بھی سانپ کے کاٹنے کے نشانات نہیں ہیں۔ڈاکٹر ہتیش کا کہنا تھا کہ سونی لال کے پڑوسی اسے اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ اس کو سانپ نے کاٹ لیا ہے لیکن طبی معائنہ کرنے پر ہمیں سونی لال کے جسم پر کہیں بھی سانپ کے ڈنگ کے نشان نہیں ملے۔ ہوش میں آنے پر سونی لال نے بتایا کہ وہ اپنے کھیتوں میں موجود تھا جب ایک سانپ نے اسے کاٹا، سونی لال نے بتایا کہ میں نے فوری طور پر سانپ کو پکڑا اور اس کا پھن اپنے منہ میں ڈال کر چبا کر باہر پھینک دیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سونی لال سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے بے ہوش نہیں ہوا بلکہ سانپ کو کاٹنے کی وجہ سے بیہوش ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سونی لال نشے کا عادی بھی ہے جبکہ سونی لال کے سانپ کو کاٹنے کے واقعہ پر مقامی افراد نے حیرانی کا اظہار کیا ہے اور اسے اپنی زندگی کا انوکھا واقعہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اتر پردیش میں عموماََ کھیتوں میں کام کرنے والے مرد و خواتین کو سانپ کے کاٹنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ۔ اترپردیش میں سانپوں کی انتہائی زہریلی قسمیں پائی جاتی ہیں جن کےکاٹنے سے چند ہی لمحوں میں انسان اور جانور دونوں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…