اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

’’پیر صاحب‘‘ نے آپ کے والدین کے نام غلط کر دیے تھے اور۔۔۔ میں نے عمران خان سے پوچھا تو انہوں نے کیا بتایا تھا؟ ریحام خان کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے لاہور میں شادی کر لی، جس کی تصدیق کے لیے تحریک انصاف نے تقریب کی تصاویر بھی جاری کیں، عمران خان کی شادی کی خبر جیسی ہی سوشل میڈیا پر آئی تو وائرل ہو گئی، عمران خان کی شادی کی خبر قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں بھی پھیل گئی، اسی خبر کے حوالے سے پرانا بیانات اور ویڈیوز منظر عام پر آ رہی ہیں،

ان ویڈیوز میں ریحام خان کے ایک انٹرویو کی ویڈیو بھی شامل ہے جس میں انہوں نے حیرت انگیز انکشافات کیے تھے، ریحام خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ میرا نکاح 31 اکتوبر 2015ء کو عمران خان سے ہوا، انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی یہی زور تھا کہ اسی تاریخ کو نکاح کرنا ضروری ہے اور ٹھیک ایک سال بعد 31 اکتوبر 2016ء کے دن طلاق دی گئی، ریحام خان نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ایک یا دو دن آگے پیچھے ہو سکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا تھا کہ اس کے پیچھے کیا محرکات تھے مجھے معلوم نہیں ہے اور نہ ہی اس میں میری رائے شامل تھی یہ کسی اور کی رائے ہو سکتی ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ میں اس وقت یہی سمجھی کہ شادی ابھی ہو رہی ہے تو اعلان بھی کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ اسے دو ماہ تک چھپایا جائے گا، ریحام خان نے کہا کہ مجھے جھوٹ بولنے کی عادت نہیں، اس لیے مجھے مشکل ہوتی تھی اور میں نے اس کی تردید بھی کبھی نہیں کی تھی۔ اس ویڈیو میں ریحام خان نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پیروں سے ہر بات پوچھی جاتی تھی یہاں تک کہ والدین کا نام بھی پوچھا جاتا تھا اور حساب وغیرہ لگانا اس میں شامل تھا، ریحام خان نے کہا کہ ایک مرتبہ میری عمران خان سے تھوڑی اَن بَن ہوئی تو انہوں نے مجھے ہنس کر بتایا کہ پیر صاحب نے آپ کے والدین کے نام غلط کر دیے تھے اور کسی اور کے ساتھ مکس ہو گئے تھے، ریحام خان نے کہا کہ میں یہ سمجھ نہیں پائی کہ اتنا زیادہ انحصار کسی پیشگوئی پر کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…