اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

’’عمران خان کے بعد نواز شریف نے بھی شادی رچا لی

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کے بعد نواز شریف نے بھی شادی رچالی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی اس وقت پاکستانی میڈیا میں ٹاپ نیوز کے طور پر سامنے آرہی ہے اور اب عمران خان کی تیسری شادی کے بعد لاہور کے علاقے شاد باغ کے رہائشی نواز شریف نے بھی شادی کر لی ہے۔

شاد باغ لاہور کے رہائشی نواز شریف کے والدکا نام محمد شریف اور ان کے بھائی کا نام شہباز شریف ہے۔ شاد باغ کے رہائشی نواز شریف کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ان کے عزیز واقارب سمیت قریبی دوست اور احباب شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شاد باغ کے رہائشی نواز شریف میڈیا پر آچکے ہیں ۔ شاد باغ کے رہائشی نواز شریف کی وجہ شہرت ان کا نام اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کا نام بنا جب یہ انکشاف ہوا کہ ایک ایسے باپ بیٹے بھی موجود ہیں جن کے نام حکمران جماعت ن لیگ کے قائد نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد پر ہیں ۔اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں شاد باغ کے رہائشی نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے والد محمد شریف نے شریف خاندان کی محبت میں اپنے دونوں بیٹوں کا نام نواز اور شہباز رکھا ہے۔ نواز شریف کی اہلیہ کا نام عائشہ عمر ہے اور ان کی شادی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی ان کی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی کے ساتھ ہوئی ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز تحریک انصاف نے اپنے سربراہ کی تیسری شادی کی تصاویر جاری کرتے ہوئے تصدیق کر دی ہے۔ عمران خان نے آج کے روز اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دی ہیں اور وہ کل سے دوبارہ اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…