بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موجودہ قوانین اور پراسیکیوشن کے طریقہ کارکا جائزہ لیا جائے گا، مریم اورنگزیب

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) ملک میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام اور سخت قوانین بنانے کیلئے قائم کی گئی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کو چیئر پرسن منتخب کر لیا گیا ہے۔ چیئر پرسن منتخب ہونے کے بعد وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمیٹی میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موجودہ قوانین اور پراسیکیوشن کے طریقہ کارکا جائزہ لیا جائے گا۔

قوانین میں بہتری اور عملدر آمد کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز ،صوبائی حکومتوں اورسول سوسائٹی کے نمائندگان سے مشاورت کی جائے گی،بچوںپر تشدد سے متعلق آگہی ،مناسب تربیت اور روک تھام کے طریقوںکے بارے میںمعلومات تعلیمی نصاب میںشامل کر نے پر بھی غور کیا جائے گا،کمیٹی اس ضمن میں اپنی سفارشات 30دن کے اندر مرتب کرکے سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کردے گی۔پیر کو بچوںسے زیادتیوںکے خلاف قائمہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔اجلاس میںکمیٹی ارکان وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری ، سابق وزیر قانون زاہد حامد،رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز،شاہدہ اختر علی،رومینہ خورشید عالم،عذرا فضل پیچوہو ،انجینئر علی محمد خان ایڈووکیٹ،مس کشور زہرا اور صاحبزادہ طارق اللہ نے شرکت کی ،اجلاس میںوزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کو کمیٹی کی چیئر پرسن منتخب کر لیا گیا،وزیر مملکت کا نام رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم نے تجویز کیااورسابق وزیر قانون زاہد حامد نے انکی تائیدکی۔چیئر پرسن منتخب ہونے کے بعد وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہقانون و انصاف ، انسانی حقوق اور تعلیم کی وزارتیںکمیٹی کو اپنی تجاویز پیش کریںگی،بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات کے تدارک کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے تجربات ، رائج قوانین سے رہنمائی لی جائے گی اور صوبوںمیں لاگو قوانین کا جائزہ لیا جائے گا ۔

کمیٹی اس ضمن میں اپنی سفارشات 30دن کے اندر مرتب کرکے سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کردے گی،زینب قتل کیس میں عدالت کی جانب سے جلد فیصلہ سنانا نہایت خوش آئند ہے،پنجاب حکومت نے مختصر عرصے میں زینب کیس کے شواہد اکٹھے کیے جوقابل ستائش ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کی جانب سے تجاویز کے بعد ضرورت کے تحت قوانین میں ترامیم کی تجویز دی جائے گی تا کہ مستقبل میں کوئی بھی ہمارے بچوں کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے ۔

بچوں پر تشدد سے متعلق آگہی ،مناسب تربیت اور روک تھام کے طریقوںکے بارے میںمعلومات تعلیمی نصاب میںشامل کرنا بھی زیر غور ہے،معاشرے سے ایسے واقعات کے خاتمے میں قومی شعور کی بیداری کے لیے میڈیا اپنا موثر کردار ادا کرے،وطن عزیز کے بچوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری ایک ماں کے جذبے سے نبھانے کی پوری کوشش کروںگی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے دو رس اقدامات اٹھانے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا بروقت فیصلہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…