جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

نیپال ،زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 300سے تجاوز

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو (نیوزڈیسک)نیپال میں دو روز قبل آنے والے تباہ کن زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 300سے تجاوز کرگئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے 7.9 شدت کے زلزلے سے نیپال کے 75 میں سے 35 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے  کئی علاقوں کے ملک کے دیگر حصوں سے زمینی اور مواصلاتی رابطے مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں اس کے علاوہ مغربی نیپال کے پہاڑی علاقوں اور ان کے نواحی دیہات میں بھی بہت زیادہ تباہی ہوئی تاہم دشوار گزار راستوں اور رابطوں کی کمی کی وجہ سے وہاں کی درست صورت حال کا اندازہ نہیں ہوپارہا۔نیپال کا دارالحکومت کھٹمنڈو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جو اس وقت خیمہ بستی میں تبدیل ہو چکا ہے، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور عوام کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ نیپال کی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کے سربراہ رام ایشور ڈانگل کے مطابق اب تک 3ہزار 300 سے زائد لاشوں کو نکالا جاچکا ہے  زخمیوں کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ملبے تلے اب بھی ہزاروں افراد دبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔دوسری جانب نیپال کے پڑوسی ممالک بھارت، چین اور بنگلا دیش میں بھی زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 90 تک جاپہنچی ہے۔نیپال میں گزشتہ 81 برسوں میں آنے والا یہ طاقتور ترین زلزلہ تھا۔ اس سے قبل 1934 میں آنے والے 8.3 شدت کے زلزلے میں 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…