ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران اور بشریٰ کو ملوانے کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا،حقیقت سامنے آگئی

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی خبر گذشتہ رات سے  ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔اب معلوم ہوا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا تعارف کروانے والے  عون چودھری ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ نکاح کے اہم موقع پر عون چودھری موجود تھے جو عمران خان اور بشریٰ بی بی  کے نکاح کے گواہ بھی بنے۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کے بعد

ولیمے کا اہتمام کا فیصلہ کرلیا جبکہ ہنی مون کیلئے برطانیہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہناہے کہ عمران خان نے سنت نبوی ؐکے مطابق ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے ،ولیمے کی تقریب چند دن بعدبنی گالہ میں منعقد کی جائے گی ۔ترجمان کا کہناتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دعوت ولیمہ کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،ترجمان کا کہناتھا کہ عمران خان نکاح کے بعد فوری لندن یاسعودی عرب نہیں جائیں گے۔ دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے نکاح کی تصدیق کرتا ہوں، نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ قیادت اور کارکنان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں، نکاح کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی، جس کا اہتمام چیئرمین تحریک انصاف کے برادر نسبتی احمد وٹو کی رہائشگاہ پر کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ معروف عالم دین مفتی محمد سعید خان نے نکاح خوانی کی سعادت حاصل کی، چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کی والدہ سمیت دیگر اقربا نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ کے لندن میں قیام کے انتظامات چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی دوست زلفی بخاری نے کیے ہیں۔

زلفی بخاری کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان اپنی نئی دلہن کے ساتھ ایک ہفتہ لندن اور اسکاٹ لینڈ میں گزاریں گے۔عمران خان کے قریبی دوست دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی لندن میں کریں گے۔ عمران خان اپنی نئی شادی پر بیٹوں سلمان اور قاسم کو اعتماد میں لیں گے۔ نوبیاہتا جوڑا عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بشری بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی ہے

اورپی ٹی آئی نے عمران خان کی شادی کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں،جن میں بشری بی بی کے قریبی رشتے دار اور عون چوہدری موجود ہیں۔عمران خان کی بشری بی بی سے شادی میں عمران خان کی بہنوں نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے شادی میں اپنی بہنوں کو نہیں بلایا تھا۔عمران خان نے نکاح سے قبل اپنے بچوں کوبھی اعتماد میں نہیں لیا جبکہ انہوں نے ریحام خان سے شادی کے وقت بچوں سے مشاورت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…