منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف میں تبدیلی دور دور تک نہیں آ رہی ہے،اہم حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف میں تبدیلی دور دور تک نہیں آ رہی ہے،اہم حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا،امیدوار این اے 139میاں فاروق احمد انصاری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا آج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہ ہے کیوں کہ تحریک انصاف میں وہی جاگیردارانہ نظام ہے اور اس میں تبدیلی دور دور تک نہیں آ رہی اس جماعت میں ورکروں کے لیے کوئی جگہ نہ ہے اور

ورکروں کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی معمول ہے ،ہم نے تحریک انصاف میں تبدیلی کے پیش نظر شمولیت اختیار کی تھی لیکن صد افسوس آج قصور میں اقتدار کی ہوس کے مارے جاگیر دار و سرمایہ دار لوٹا مافیا نے اپنے باس المعروف اے ٹی ایم مشین کی ایماء پر اس تبدیلی کے نظریہ کو ہمیشہ کے لیے بے موت مار کر دفن کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں کی رہائش گاہ بنی گالا اسلام آباد میں عمران خان کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…