جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوازشریف کا حکومتی طاقت سے یہ کام کرناسقوط ڈھاکہ سے بڑا سانحہ اور آئین سے کھلی بغاوت ہے ،اہم سیاسی شخصیت نے قوم کو انتباہ کردیا

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے خبردار کیا ہے کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کا حکومتی طاقت سے عدلیہ کے خلاف انتخابی مہم چلانا سقوط ڈھاکہ سے بڑا سانحہ اور آئین سے کھلی بغاوت ہے ٗنوازشریف کی ’تحریک انارکی‘ روکنے کے لئے پارلیمانی قائدین، (ن) لیگ کی سینئرسنجیدہ قیادت اور قانون دان برادری میدان میں آئے۔

اتوارکومیڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات نے کہاکہ آئین اور عدلیہ سے ٹکرانے والا ہر حکمران تاریخ کے کوڑے دان میں ہے۔ عدلیہ کے خلاف جلسوں میں فیصلے کرانے سے صرف ’انارکی‘ آئے گی جس کا ملک اس وقت متحمل نہیں ہوسکتا۔ ایک سوال پر محمد علی درانی نے کہاکہ عدلیہ نے یہ معاملہ واپس بھیج دیا تھا لیکن نوازشریف نے بطور وزیراعظم خود اصرار کیاکہ عدلیہ ہی فیصلہ کرے۔ وزیراعظم کا تحریری حکم جاری ہوا اور عدلیہ سے نہ صرف درخواست کی گئی بلکہ ہر فیصلہ تسلیم کرنے کا عہد کیاگیا۔ اب وزرا، پارٹی قائدین اور کارکنوں کے لشکر کے ہمراہ عدلیہ پر یلغار کا کیا جواز ہے۔ اسے آئین پاکستان کے خلاف دہشت گردی قرار دیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کی تحریک عدل کا ایک ہی مطلب ہے کہ آئین منسوخ کردیاجائے۔ نیا دستور یہ ہوگا کہ عدلیہ ووٹ لینے والے کسی مجرم کو سزا نہ دینے کی پابند ہوگی اور جزا و سزا کے تمام فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہواکریں گے۔ بادشاہت اور بدترین آمریت سے شاید اس کی مثال مل سکے۔ قران وسنت، دستورپاکستان کی رو سے ووٹ کی پرچی کسی حاکم کو قانون سے بالا ترنہیں بناتی۔نوازشریف یہ پیغام دے رہے ہیں کہ مجرموں کے خلاف فیصلے عدالتوں میں نہیں، جلسوں اور سڑکوں پر ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…