جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

حسن ابدال میں 13 سالہ بچی کی 53 سالہ بوڑھے سے شادی

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

حسن ابدال(اے این این) پنڈ مہری میں 13 سالہ بچی کی شادی 53 سالہ بوڑھے سے کردی گئی۔غربت کے نام پر 13 سالہ بچی کی شادی 53 سالہ بوڑھے سے کردی گئی تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرکے دولہا اور لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا جبکہ نکاح خواں گرفتاری کے خوف سے فرار ہو گیا۔یہ واقعہ تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں واقع گاں پنڈ مہری میں پیش آیا جہاں چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کی اطلاع ملتے ہی قانون حرکت میں آ گیا۔

پولیس کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ مردان کا رہائشی محمد عارف جو پنڈ مہری میں مقیم ہے، اپنی13سالہ بیٹی کی شادی بوڑھے شخص سے کر رہاہے جس کا باقاعدہ نکاح 11فروری کو مقامی نکاح خواں مولوی محمد اسماعیل نے پڑھایا مگر نکاح رجسٹرار نے کم عمری کے باعث اسے رجسٹر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رخصتی کے روز دولہا اختر نواز ولد حمید اور لڑکی کے والدعارف خان کو گرفتار کر لیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…