جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

خواجہ سعدرفیق کوفوج کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، کارروائی شروع،آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی بیان کو غیرذمہ دارانہ قراردیاجاچکا

datetime 17  فروری‬‮  2018 |

لاہور (آن لائن) سیشن کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے فوج کی کمانڈ کے بارے میں بیان دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لیے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی جس میں سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او سول لائن کو فریق بنایا گیا ہے اور خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ان کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا.

ددرخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کے مطابق خواجہ سعد رفیق کیخلاف فوج کی کمانڈ کے بارے میں بیان دیا جسے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کا بیان قابل دست اندازی جرم ہے اس لیے وفاقی وزیر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی. درخواست میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پولیس حکام نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کر رہی اور ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ،درخواستگزار نے استدعا کی کہ پولیس کو وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا جائے. درخواست پر مزید کارروائی 28 فروری کو ہوگی۔ (ایم خالد)



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…