جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

چودھری نثار پھر متحرک ،تحریک انصاف کے اہم رہنما کے بھی گھر پہنچ گئے،اہم سیاسی شخصیت نے ’’چودھری نثارکے ساتھ شمولیت کا اعلان‘‘ کردیا، مکمل حمایت کی یقین دہانی

datetime 17  فروری‬‮  2018 |

ٹیکسلا(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے حلقے میں مصروف دن گزارا ،صوبیدار مجید مرحوم اور خان افضل کے گاؤں سیہال اور بلاول گاؤں میں ملک یعقوب کی خالہ اور سردار اکرم کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی

جبکہ ملک یعقوب نے اپنے گروپ اور برادری سمیت غلام سرور گروپ کو چھوڑ کر چودھری نثار علی خان کے ساتھ شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ الیکشن میں اپنے حلقے کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے حلقے میں مصروف دن گزارا۔ سب سے پہلے صوبیدار مجید مرحوم اور خان افضل کے گاؤں سیہال میں فاتحہ خوانی کی اور اس کے ملک یعقوب کی خالہ اور سردار اکرم کی فاتحہ خوانی کے لئے بلاول گاؤں پہنچے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے چیئرمین ملک حمید آف یو سی کولیاں کی رہائشگاہ پہنچے۔ اس موقع پر ملک یعقوب نے اپنے گروپ اور برادری سمیت غلام سرور گروپ کو چھوڑ کر چودھری نثار علی خان کے ساتھ شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا اور آپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں اپنے حلقے کی جانب سے مکمل سپورٹ اور بھرپور کامیابی کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ملک یعقوب نے عظیم الشان جلسے کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے چوہدری نثار علی خان نے خطاب کیا(آچ)



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…