اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنوں کی ستائی لیگی حکومت نے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا ہے حکومت نے دھرنوں اور احتجاج کے حوالے سے انسداد فسادات ایکٹ کا مسودہ تیارکرلیا ہے، آئندہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ، مجوزہ مسودہ کے مطابق سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا ناقابل ضمانت جرم ہوگا اور دھرنے
اور احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے سزا کے ساتھ نقصان کی رقم بھی ادا کرنا پڑے گی ،جبکہ املاک کو نذر آتش کرنے والوں کو تین سال سزا اور پچاس ہزار تک جرمانہ ہوگا ،مجوزہ مسودہ کے مطابق دھرنے کے دوران ہونے والے نقصان کا تخمینہ ریٹائرڈ جج پر مشتمل کمپنسیشن کمشنر لگائے گا ،نئے قانون کے مطابق توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو سزا کے لیے ویڈیو کافی ثبوت تصور ہوگی۔