بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی شامت آگئی، دھڑا دھڑ بے دخلی،صرف تین سال کے دوران پاکستانیوں کی کتنی بڑی تعداد کو نکالاگیا؟کتنے گرفتارہوئے؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ دیار غیر سے ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانیوں سے متعلق وزیر داخلہ نے بتایا کہ 3 سال کے دوران غیر قانونی داخلہ پر 90 ہزار 838 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا، 2015 میں 29 ہزار 410 ، 2016 کے دوران 32 ہزار 996 جبکہ2017 میں 28 ہزار 432 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔

بے دخل کئے گئے افراد اور ایجنٹس کے خلاف کارروائی بھی کی گئی، 3944 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 6 ہزار 954 افراد کو گرفتار کیا گیا، 5293 مجرمان میں سے 78 افراد کو رہا کیا گیا ہے۔گزشتہ 5 برس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں دھرنوں کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر قومی خزانے سے 95 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پانچ سال کے دوران اسلام آباد پولیس پر سیکورٹی انتظامات اور دھرنوں کے دوران خرچ کی گئی رقم کی تفصیل سینٹ میں پیش کردی گئی ہے ٗوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ گزشتہ 5 برس کے دوران پولیس پر ایک ارب 14 کروڑ 58 لاکھ 73 ہزار 66 روپے خرچ ہوئے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ جنوری 2013 میں تحریک منہاج القرآن کے دھرنے میں 3 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار 19 روپے خرچ ہوئے، اگست 2014 سے دسمبر تک دیئے گئے دھرنوں میں 75 کروڑ 59 لاکھ 79 ہزار ایک روپے خرچ کئے گئے، 2015 کے دوران اسلام آباد کے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی اضافی رقم خرچ نہیں ہوئی، نومبر 2016 میں تحریک انصاف کے لاک ڈاؤن میں 2 کروڑ 10 لاکھ 2 ہزار 901 روپے خرچ ہوئے، 24 سے 27 اکتوبر تک فیض آباد دھرنے پر 13 کروڑ 38 لاکھ 87 ہزار 160 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ دیار غیر سے ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانیوں سے متعلق وزیر داخلہ نے بتایا کہ 3 سال کے دوران غیر قانونی داخلہ پر 90 ہزار 838 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…