بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

دبئی(این این آئی) لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پی بی سی کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، دو میچز لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔حال ہی میں غیرملکی سیکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے بین الاقوامی معیار کا قرار دیا۔سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن کا سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے جس سے مطمئن ہوں اور اس حوالے سے 7 روزمیں رپورٹ دوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…