اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

سی پیک روٹس کی سیکیورٹی کیلیے انٹیلی جنس دفاتر بنانے کا فیصلہ

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے(سی پیک)کے روٹس پرسیکیورٹی کویقینی بنانے کے لیے انٹیلی جنس بیوروکے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔سی پیک منصوبے پرکام آئندہ مالی سال میں 47 کروڑ روپے مالیت سے شروع کیاجائیگا، چین کی مالی معاونت سے پاکستان میں شروع ہونے والے سی پیک منصوبے کے تحت مختلف منصوبوں پرکام کرنیوالے چینی باشندوں کو سیکیورٹی خدشات کے

باعث وزارت داخلہ کے ماتحت اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن بنایاگیاہے جس میں تقریبا15ہزار اہلکارچینی باشندوں کی سیکیورٹی پر مامورہیں۔اس کے علاوہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کیلیے صوبائی حکومتوں نے بھی اسپیشل پروٹیکیشن یونٹ تشکیل دیے ہیں۔ سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی میں پاکستان اورچین نے منصوبوں پرسیکیورٹی بڑھانے پراتفاق کیاتھا۔ذرائع نے بتایا منصوبے پرآئندہ مالی سال میں عملدرآمد ہو گا جس کیلیے ترقیاتی پروگرام میں فنڈزمختص کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…