بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

شاومی کے ”ریڈمی نوٹ 5 “ اور ”ریڈمی نوٹ 5 “ پرو متعارف

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز چینی کمپنی سمارٹ فون شاومی نے باضابطہ طور پر اپنے نئے فونز ”ریڈمی نوٹ 5 “ اور ”ریڈمی نوٹ 5 پرو “ متعارف کرا دیے ۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے ان فونز کی تقریب رونمائی بھارت میں ہوئی۔ریڈمی نوٹ 5 پرو ایک نئی ڈیوائس ہے جسے ساری دنیا میں فروخت کیا جائے گا لیکن اسے بھارت میں لانچ کیا گیا ہے۔

اس کا ڈسپلے بھی ریڈمی نوٹ 5 کی طرح 5.99 انچ کا ہے لیکن اس میں سنیپ ڈریگن کا 636 پروسیسر اور اس کے ساتھ 4+4 Kryo 260 سی پی یو ہے، جس کی کلاک سپید 1.8 گیگا ہرٹز ہے۔اس میں ایڈرینو 509 جی بی پی یو ہے۔ یہ ڈیوائس 4 جی بی اور 6 جی بی ریم آپشن کے ساتھ لانچ کی گئی ہے۔فون کی بیک پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا دوئل کیمرہ سیٹ ہے جبکہ فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 20 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔اس فون میں Face Unlock کا فیچر بھی ہے۔ شاومی کی ڈیوائسز میں یہ پہلا فون ہے، جس میں Face Unlock کا فیچر ہے۔اس فون میں ریڈمی نوٹ 5 کی طرح 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن اس میں فاسٹ چارجنگ یا یو ایس بی -سی کی سپورٹ نہیں ہے۔اس میں اینڈروئیڈ نوگٹ کی بنیاد پر بنایا گیا MIUI 9 انسٹا ل ہے۔ریڈمی نوٹ 5 پرو چار رنگوں ، سیاہ ، سنہرے، گلابی سنہرا اور نیلے رنگ میں پیش کیا جائے گا۔ 5.99 انچ کے ریڈمی نوٹ 5کی ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔ فون کے ڈسپلے کی ریزولوشن 2160×1080 پکسل ہے۔ فون کے ڈسپلے کو 2.5 ڈی گلاس سے کور کیا گیا ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 625 چپ سیٹ ، 3 جی بی یا 4 جی بھی ریم اور 32 جی بی یا 64 جی بی سٹوریج ہے۔فون کی بیک پر 12 میگا پکسل اور فرنٹ پر ایل ای ڈی کے ساتھ 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کی بنیاد پر بنایا گیا MIUI 9 آپریٹنگ سسٹم ہے۔فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن اس میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ نہیں۔

یہ فون بھی چار رنگوں ، سیاہ ، سنہرا، گلابی سنہرا اور بیلے رنگ میں دستیاب ہوگا۔ریڈمی نوٹ 5 پرو کے 4 جی جی / 64 جی بی ورڑن کی قیمت 13999 بھارتی روپے ہے جبکہ 6 جی بی / 64 جی بی ورڑن کی قیمت 16999 ہے۔ نوٹ 5 کے 3 جی بی / 32 جی بی ورڑن کی قیمت 9999 بھارتی روپے اور 4 جی بی 64 جی بی ورڑن کی قیمت 11999 بھارتی روپے ہے۔ آن ڈیوائسز کی فروخت کا آغاز 22 فروری کو فلپ کارٹ اور Mi.com پر گا، جس کے بعد انہیں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ریڈمی نوٹ 5 کی قیمت 9999 بھارتی روپے یا 155 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ ریڈمی نوٹ 5 پرو کی قیمت 13999 بھارتی روپے یا 218 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…