ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں سیلفی لینے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ شب شادی کی تقریب میں سیلفی لینے پر لڑکی اور لڑکے والے آپس میں متصادم ہوگئے۔ دونوں گروپوں میں جم کر لڑائی شروع ہوگئی۔ اس میں دولہا دلہن بھی زخمی ہوگئے۔ شادی کی تقریب میں بھگدڑ اس قدر مچی کہ لوگ بھول گئے کہ باراتی کون ہیں ؟ اور میزبان کون ؟۔ اس لڑائی میں دولہا کے والد بھی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اکھلیش کمار کی بیٹی پونم کی شادی رمیش کے بیٹے نیرج سے طے ہوئی۔

نیرج بارات لیکر گیسٹ ہائوس پہنچے ۔ ہال میں موجود دلہن کے ساتھ ایک نوجوان نے سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر لڑکے کی بہن کو اس کی حرکت بری لگی اور اس نے لڑکے کو پکڑ کر کنارے کردیا جس سے ناراض ہوکر لڑکے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر لڑکی سے مار پیٹ شروع کردی ۔بعد ازاں پورا شادی ہال میدان جنگ بن گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں کیا۔لڑائی میں زخمی ہونیوالوں کو اسپتال پہنچایا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…