منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ کرپشن سے روکنے والوں کو اپنا دشمن سمجھتی ہے، سپریم کورٹ کو آنکھیں دکھانے والے بے گناہ ہیں تو اپنی بے گناہی کے ثبوت کیوں نہیں دکھاتے؟

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کر پشن سے روکنے والوں کو اپنا ’’ دشمن ‘‘سمجھتی ہے وہ سمجھتے ہیں انکو کر پشن اور لوٹ مار کی کھلی چھٹی دی جائے ‘سپر یم کورٹ کو آنکھیں دیکھانیوالے بے گناہ ہیں تو اپنی بے گناہی کے ثبوت کیوں نہیں دکھاتے ؟ توہین عدالت

اور کر پشن کر نیوالوں کسی معافی کے مستحق نہیں ‘اگر ملک میں طاقتوار لوگ احتساب سے بچتے رہے تو ملک میں کر پشن کا خاتمہ ایک خواب ہی رہیگا ‘سینٹ انتخابات کیلئے بھر پور مہم چلا رہے ہیں۔ چےئر مین سیکرٹر یٹ میں تحر یک انصاف کور کمیٹی کے اجلاس میں ویڈ یو لنک کے ذریعے شر یک ہونے کے بعد کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران جتنی دیر اقتدار کی کر سی پر ہوتے ہیں انکو کسی ادارے میں کوئی خرابی نظر نہیں آتی اور جیسے ہی ان سے کر پشن اور لوٹ مار کا حساب مانگ جائے تو یہ سپر یم کورٹ اور دیگر اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں لیکن قوم سپر یم کورٹ اور احتساب کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں اس لیے اداروں کے خلاف انکی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت اگر خود کو ایماندار اور شفاف سمجھتی ہے تو وہ اب تک سپر یم کورٹ اور نیب عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں دے سکی ؟وہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے ان کو ہر صورت اپنی کر پشن اور لوٹ ما ر کا حساب دینا ہی پڑ یگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…