منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

’’مجھے کسی مولوی یا ملا سے پوچھنے کی ضرورت نہیں، میں نے خود خواتین کو عاصمہ جہانگیر کا جنازہ پڑھنے کی اجازت دی ہے، میں دوبارہ ایسا کروں گا‘‘، مولانا مودودی کے صاحبزادے حافظ ابتسام سے لڑ پڑے اور بار بار ایسی نماز جنازہ پڑھانے کا اعلان کر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر فاروق مودودی نے کہا کہ یہ دوسرا یا تیسرا جنازہ ہے جس میں عورتیں پیچھے کھڑی ہوئی ہیں، میں نے خود اجازت دی ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین نے مجھ سے کہاکہ ہم بھی کھڑی ہونا چاہتی ہیں تو میں نے کہا کہ تم بھی کھڑی ہو جاؤ اور پیچھے نماز جنازہ پڑھو اور اس کے لیے

مجھے کسی بھی ملا کی رائے کی ضرورت نہیں ہے، اس موقع پر پروگرام کے میزبان نے ابتسام الہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خواتین کو خود نماز جنازہ پڑھنے کی اجازت دی اور انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے، جس کے جواب میں ابتسام الہی نے کہا کہ جنازے میں خواتین مردوں سے کندھا سے کندھا ملا کر کھڑی تھیں، ان کے درمیان نہ کوئی دیوار تھی نہ کوئی پردہ تھا، عورتیں مردوں میں شانے کے ساتھ شانہ ملا کر کھڑی تھیں، ابتسام الہی نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ نے یہ درست کیا ہے تو پھر آپ نے تو میراتھن ریس کو بھی درست قرار دیا ہے، نہ یہ قرآن و سنت کی تعبیر ہے، آپ اپنی مرضی کر رہے ہیں لیکن آپ حقائق کا تو اعتراف کریں اس سے آپ منہ نہ موڑیں، جو بات غلط ہوئی ہے اسے آپ کہیں کہ وہ غلط ہے، جس پر حیدر فاروق مودودی نے کہا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا لیکن میں اپنے موقف پر قائم ہوں اور آئندہ بھی ایسا کروں گا۔ اس موقع پر ابتسام الہی نے کہا کہ آپ نے تو اپنی مرضی ہی کرنا ہے، جس پر حیدر فاروق مودودی نے کہا کہ جتنا میں عاصمہ جہانگیر کو جانتا تھا اتنا آپ نہیں جانتے، میں نے جو بھی کیا وہ ٹھیک کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…