اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے وزن کم کرنے کیلئے انعامی اسکیم متعارف کروا دی

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ فنانشنل نیٹ ورک (MENAFN) کی رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے اشتراک سے راس الخیمہ اسپتال نے کیا جس کے تحت فی کلو وزن کم کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔ اسکیم کے تحت وزن کم کرنے والے شہریوں کو فی کلو وزن کم کرنے پر 500 درہم یعنی 15 ہزار پاکستانی روپے تک کا انعام دیا جائے گا۔

اس اسکیم کا نام آر اے کے بگسٹ ویٹ لوزر چیلنج رکھا گیا ہے جس کا آغاز رواں ماہ 17 فروری سے کیا جائے گا جب کہ اسکیم 28 اپریل تک جاری رہے گی۔ وزن کم کرنے کی یہ انوکھی اسکیم راس الخیمہ کے تمام شہریوں کے لیے متعارف کی گئی ہے جس میں 18 برس سے زائد عمر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک 70 فیصد مرد حضرات جب کہ 67 فیصد خواتین موٹاپے کا شکار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…