جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مفروروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے ٗ جو دن میں دو دو بار عدالت میں پیش ہوں ان کا نام ڈالنا مذاق ہے ٗمریم اور نگزیب

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مفروروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے ٗ جو دن میں دو دو بار عدالت میں پیش ہوں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا مذاق ہے ٗ کیس آخری مراحل میں ہے ٗچھ ریفرنسز اور جے آئی ٹی رپورٹ میں تو کچھ نہیں ملا ٗ آئینی اور قانونی طریقے کے مطابق چلیں گے ۔

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ان لوگوں کا ڈالا جاتا ہے جو مفرور ہوتے ہیں ٗجو عدالت میں دن میں دو دو بار اور ہفتے میں تین بار پیش ہوں انکا نام ای سی ایل میں ڈالنا مذاق ہے۔ وزیرمملکت نے کہا کہ کیس آخری مراحل میں ہے، عدالت کا فیصلہ متوقع ہے ٗنیب نے ای سی ایل کیلئے اس وقت خط لکھاجب فیصلہ متوقع ہے ٗنیب کو کیسے پتہ کہ فیصلہ کیا آنے والا ہے۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت دیکھے گی کہ کیاخط ای سی ایل میں نام ڈالنے کے تقاضے پورے کر رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت جب بھی بلائے وہ پیش ہورہے ہیں ٗمیڈیا خود دیکھ رہا ہے کہ ریفرنسز پر ضمنی ریفرنسز لائے جارہے ہیں ٗچھ ریفرنسز اور جے آئی ٹی رپورٹ میں تو کچھ نہیں ملا ٗجے آئی ٹی نے جو صندوق بھر کے جمع کرائے اس میں بھی کچھ نہیں ملا ٗاب تک ایک روپے کی چور ی بھی ثابت نہیں ہو سکی۔ انہوںنے کہاکہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں تو ای سی ایل میں نام کیوں ڈالیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئینی اور قانونی طریقے کے مطابق چلیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…