منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

عدلیہ مظاہرین کے قتل عام میں ملوث ہے،سابق ایرانی صدرکا الزام

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد عدلیہ پر کرپشن کے الزامات کے بعد قیدیوں کے قتل عام کا نیا سنگین الزام عاید کرتے ہوئے کہاہے کہ احتجاج کرنیوالے شہریوں کو زندانوں میں ڈالا جا رہا ہے، قیدیوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے بعد ان کی میتیں ورثاء کو یہ کہہ کر دی جاتی ہیں کہ ان کا بیٹا نشے کا عادی تھا یا اس نے خود کشی کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمدی نژادنے کہاکہ عدلیہ قیدیوں کے قتل عام میں قصوروار ہے ،انہوں نے کہا کہ اپنے شدید ترین رد عمل کی وجہ سے حکومت اور عدلیہ کم تنقید اور احتجاج کا سامنا کررہی ہے۔ ملک کی حالت یہ ہے کہ نوجوانوں کے صبر کا بندھن ٹوٹ رہا ہے۔ غربت کے باعث اپنے ہی گھروالوں کے سامنے شرمندہ ہے۔ احتجاج کرنیوالے شہریوں کو زندانوں میں ڈالا جا رہا ہے ۔

قیدیوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے بعد ان کی میتیں ورثاء کو یہ کہہ کر دی جاتی ہیں کہ ان کا بیٹا نشے کا عادی تھا یا اس نے خود کشی کی ہے۔گزشتہ روز سابق صدر اپنے معاون حمید بقائی کے خلاف عدالت میں جاری مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عدالت پہنچے مگر انہیں مقدمہ کی کارروائی سننے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حمید بقائی کرپشن کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…