بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

’’ جان اللہ کی ،ووٹ نوازشریف کا‘‘ ن لیگ کے نئے نعرے نے دھوم مچا دی، نعرہ کس شخصیت نے متعارف کروایا ہے، جان کر آپ کوبھی یقین نہیں آئے گا

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام نے پارلیمنٹ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنےو الوں کو مسترد کر دیا، لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی جیت سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام آج بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں ،وٹروں نے تکبر کی سیاست کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے کر بتایا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا عوام کیا حال کرتی ہے اور جنہوں نے پارلیمنٹ کے

بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے عوام نے ان کو مسترد کردیا۔عمران خان وزیراعظم کی شیروانی پہننے کے خواب دیکھنا چھوڑ کر شادی کی شیروانی پہن لیں اور کسی ایک کے ہوکر رہ جائیں،عمران خان موروثی سیاست کے خلاف ہیں تو جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو ٹکٹ کیوں دیا، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے، اب مسلم لیگ کا نعرہ ہے کہ جان اللہ کی اور ووٹ صرف نواز شریف کا، پروڈیوسر و ڈائریکٹر عاصمہ بٹ نے ن لیگ کا متاثر کن نیا نعرہ متعارف کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی پروڈیوسر و ڈائریکٹر عاصمہ بٹ نے لودھراں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی جیت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عوام نے پارلیمنٹ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنےو الوں کو مسترد کر دیا، لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی جیت سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام آج بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں ، عمران خان وزیراعظم کی شیروانی پہننے کے خواب دیکھنا چھوڑ کر شادی کی شیروانی پہن لیں اور کسی ایک کے ہوکر رہ جائیں،عمران خان موروثی سیاست کے خلاف ہیں تو جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو ٹکٹ کیوں دیا، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مسلم لیگ کا نعرہ ہے کہ جان اللہ کی اور ووٹ صرف نوازشریف کا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…