پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

عوام کے مفاد میں مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے،پاک سر زمین پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے ہاتھ ملا لیا،رابطہ کمیٹیوں کا قیام،دھماکہ خیز اعلان

datetime 14  فروری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی آمد۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا کہ پی ایس پی اور پی ٹی آئی کے درمیان عوامی مسائل پر روابط کئی ماہ سے جاری ہیں اور عوام کے مفاد میں مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سینیٹ انتخابات میں مشاورت کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے رابطہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں دونوں جماعتوں کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے، روزانہ کی بنیادپر 145بچے صرف زہریلا پانی پینے کی وجہ سے جان بحق ہو رہے ہیں اور حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے۔ط اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ مصطفیٰ کمال کی نظامت کے دور میں ہوئے جبکہ موجودہ میئر صرف مایوسی کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف مل کر زیادہ بہتر انداز میں عوامی مسائل اجاگر کریں گے۔ وفد میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل، نجیب ہارون، سینئر ایکزیکٹیو نائب صدر سندھ حلیم عادل شیخ و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضا ہارون، سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئرمین وسیم آفتاب سمیت دیگر رہنماؤں نے وفد کے شرکاء کا استقبال کیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا کہ پی ایس پی اور پی ٹی آئی کے درمیان عوامی مسائل پر روابط کئی ماہ سے جاری ہیں اور عوام کے مفاد میں مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…