اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

’’میں جیت نہیں سکتا‘‘ کس کے کہنے پر الیکشن لڑ رہا ہوں؟ لودھراں کے انتخاب سے پہلے پیر اقبال شاہ کیا کہتے رہے؟ پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 14  فروری‬‮  2018 |

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ نے کہا کہ مجھے میری پارٹی نے کہا ہے کہ انتخاب لڑو، اسی لیے انتخاب لڑ رہا ہوں لیکن میں جیت نہیں سکتا،

پروگرام میں میزبان نے کہا کہ پیر محمد اقبال شاہ ن لیگ سے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں عمر رسیدہ امیدوار ہیں لیکن ان کا یہ پہلا الیکشن ہے، میزبان نے پیر محمد اقبال شاہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلی دفعہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں آپ کو الیکشن میں حصہ لے کر کیسے محسوس ہو رہا ہے جس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ نے کہا کہ مجھے تو پارٹی نے کہا ہے تو اس وجہ سے الیکشن لڑ رہا ہوں لیکن مجھے جیتنے کی امید نہیں ہے۔ اقبال شاہ گفتگو کے دوران کہا کہ آج تک میں ضلع کونسل کا الیکشن لڑتا رہا ہوں اور ہمیشہ سے ضلع کونسل کا ممبر رہا ہوں، مجھے میری جماعت نے کہا کہ آپ انتخابات لڑیں تو میں زور و شور سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کے لودھراں سے امیدوار اقبال شاہ جو کے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے مقابلے میں جیت گئے، ضمنی انتخاب سے قبل ان کا خیال تھا کہ وہ یہ انتخاب نہیں جیت سکیں گے لیکن وہ حیرت انگیز طور پر یہ ضمنی انتخاب جیت گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ نے کہا کہ مجھے میری پارٹی نے کہا ہے کہ انتخاب لڑو، اسی لیے انتخاب لڑ رہا ہوں اقبال شاہ گفتگو کے دوران کہا کہ آج تک میں ضلع کونسل کا الیکشن لڑتا رہا ہوں اور ہمیشہ سے ضلع کونسل کا ممبر رہا ہوں، مجھے میری جماعت نے کہا کہ آپ انتخابات لڑیں تو میں زور و شور سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…