منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں خواتین کی شرکت پر فتوے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک جنازہ ایسا بھی تھا کہ جس کی امامت بھی خاتون نے کرائی اور مقتدی بھی خواتین تھیں، حیران کن تاریخی واقعہ

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عاصمہ جہانگیر کے نماز جنازہ میں مردوں کے ساتھ خواتین کی شرکت پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے اور پاکستان کے نامور علمائے کرام اسطرح کی نماز جنازہ کو غیر شرعی قرار دے رہے ہیں۔ مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا جنازہ بھی گزرا ہے جس کی نماز جنازہ کی امامت بھی ایک خاتون نے کروائی تھی اور یہ نماز جنازہ

پڑھنے والی بھی خواتین تھیں اور میت کو قبرستان لانے اور دفنانے تک تمام امور خواتین نے ہی سر انجام دئیے تھے۔ اس بات کا انکشاف ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے رہنما فیصل سبزواری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستان کی تاریخ کے اس انوکھے جنازے کی تصاویر سمیت تفصیلات شیئر کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ” خواتین کے جنازہ پڑھنے پر معترض ہونے والوں کی خدمت میں نہایت افسوس کے ساتھ ، اب سے 21 برس پہلے کی یہ خبر اور تصویر حاضر ہے۔ جب ایم کیو ایم کے کارکنان پر زمین تنگ تھی اور جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے کا بھی جنازہ اٹھ رہا تھا تو خواتین ہی امام و مقتدی بنیں اور جنازہ پڑھایا گیا “۔فیصل سبزواری کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن منیر احمد کے جنازہ کی خبر اور تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں نماز جنازہ ادا کرتی خواتین اور خاتون امام کو دیکھا جاسکتا ہے۔ جنازہ پڑھنے والی خواتین نے ہی بعد ازاں منیر احمد کی تدفین بھی کی تھی۔ خبری تراشے کے مطابق یہ واقعہ کورنگی میں پیش آیا تھا اور مبینہ طور پر ایم کیو ایم کا یہ کارکن مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔واضح رہے کہ فیصل سبزواری نے جس وقت کی تصاویر شیئر کی ہیں اس وقت کراچی میں آپریشن جاری تھا اور اس وقت کی مہاجر قومی موومنٹ میں ایک دھڑا مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے نام سے سامنے آیا تھا جس کے متعلق ایم کیو ایم دعویٰ کرتی رہی ہے کہ یہ دھڑا ایجنسیوں کی آشیرباد سے ان کے کارکنوں اور رہنمائوں کو قتل کرتا رہا ہے۔اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی جانب سے اسی طرح کی تصاویر اور واقعات شیئر کئے جاتے رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…