اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی بھی پاکستانی ہتھیاروں کا دلدہ نکلا ، بڑی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ترکی نے پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفاعی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ترک سفیر مصطفی یرداکل نے ملاقات کی ہے جس میں ترکی کے سفیر نے پاکستان سے مشاق طیارے خریدنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے ۔
ملاقات میں پاکستانی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ دفاع میں صنعتی ، تکنیکی تعاون پاک ترک فوجی اہمیت کے روابط لازمی جزو ہے ۔ ترک سفیر نے وفاقی وزیر نے دفاعی تکنیکی شعبہ میں موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے ترکی کی قومی وزارت دفاع سے سپر مشاق کی خریداری کے ایم اویوز پر مذاکرات کئے جو دونوں ممالک میں دفاعی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔