پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حافظ آباد ٗ ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کاسکینڈل،مزید 16متاثرہ خواتین سامنے آگئیں،بون میرو نکالنا اتنا آسان نہیں ،ملزم دراصل کیا کرتے رہے؟چونکاک دینے والے انکشافات

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد (این این آئی)حافظ آباد میں ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کا معمہ حل نہ ہوسکا ٗمزید 16متاثرہ خواتین سامنے آگئیں، جنہیں میڈیکل ٹیسٹ کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ایم ایس ہسپتال کے مطابق خواتین کی ریڑھ کی ہڈیوں کے قریب سرنج کے نشانات ہیں ٗڈی پی او نے معاملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی بنادی ہے جو 3دن میں رپورٹ دے گی ۔حافظ آباد میں ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کامعمہ مزید الجھ گیا گزشتہ روز

ایک خاتون کی شکایت تھی تاہم منگل کو 16متاثرہ خواتین سامنے آگئیں۔وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ بون میرو نکالنا اتنا آسان نہیں ٗابتدائی طور پر معاملہ سمجھ سے باہر ہے ،ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔حافظ آباد میں لڑکیوں کے بون میرو نکالنے کا معاملہ کیا ہے؟ملزمان کے مقاصد کیا ہیں؟ اس کے پیچھے کون کون ملوث ہے ؟ پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سر جوڑ کر بیٹھ گئے ۔حافظ آباد کا محلہ بہاولپورہ کی ایک خاتون نے 3روز قبل چند ملزمان کی جانب سے ریڑھ کی ہڈی کا پانی نکالنے کی شکایت درج کراتی تھی تو پولیس چکراگئی ،ملزمان کو گرفتار کیا تو متاثرہ خاتون ایک نہیں کئی تھیں۔تفتیش کا دائرہ بڑھایا گیا تو16متاثرہ خواتین سامنے آگئیں ٗملزمان جہیز اور نقد رقم کا جھانسہ دیکر ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالتے اس عمل سے کئی خواتین کی توحالت بھی خراب ہوگئی۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ریحان اظہر نے میڈیا کو بتایا کہ16 متاثرہ خواتین کو اسپتال لایاگیا،جہاں ان کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے ٗ متاثرہ خواتین کی ریڑھ کی ہڈی پر سرنج کے نشانات پائے گئے ہیں۔ڈی پی او ڈاکٹر غیاث گل نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان ایک سے دوسی سی کامیٹریل ریڑھ کی ہڈی سے نکالتے تھے ٗمعاملہ کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جوتین دن میں تحقیقات مکمل کرلے گی ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…