پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

ایسا نہیں ہوتا کہ باپ لیڈر ہو اور بیٹا بھی لیڈر بن جائے ،بڑا اعتراف،لودھراں میں شکست کے بعد اب سوچ لیا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے ،عمران خان اپنا نیا منصوبہ سامنے لے آئے

datetime 13  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2018 کو تبدیلی کا سال قرار دیتے ہوئے کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔سرگودھا پی ٹی آئی کے ورکرز کنوونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پختونخوامیں تحریک انصاف کی کارکردگی کاپوری دنیااعتراف کررہی ہے ٗاس مرتبہ پنجاب

اور دیگر صوبے بھی تبدیلی کا حصہ بنیں گے۔عمران خان نے کہا کہ قوم کے وسائل لوٹ کر شریفوں اور زرداریوں نے قوم کوغریب بنا دیا ہے، قومی مجرموں کو جیلوں میں ڈالیں گے اور لوٹا ہوا پیسہ قوم کو واپس دلوائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ چوری شدہ دولت بچانے کے لیے ملک میں انتشار کی کوششیں کی گئیں اور اداروں کوان کے آئینی کردار سے روکنے کے لیے بے شمار حملے کیے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ظالم اور کرپٹ سیاستدانوں سے سیاست آزاد کرائے بغیر استحکام و ترقی ممکن نہیں، آئندہ انتخابات میں شریفوں اور ان کے کرپٹ حواریوں کو فرار کا موقع نہیں دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے اس لیے کارکن انتخابات کی تیاری کر لیں، ہر حلقے میں کرپٹ خاندان کے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ جتنی بار میں ہارا ہوں پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا جبکہ ایسا نہیں ہوتا کہ باپ لیڈر ہو اور بیٹا بھی لیڈر بن جائے البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک بچے نے پہلی بار الیکشن لڑا اور 91 ہزار ووٹ حاصل کیے۔عمران خان نے کہا کہ لودھراں میں شکست کے بعد اب سوچ لیا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے ٗاپنے آئندہ پلان کیلئے 350 نوجوان درکار ہیں جب کہ جھوٹا انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا کیوں کہ عزت اور ذلت کے سارے فیصلے اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کرتی ہے اور تحریک انصاف کی جدو جہد کو اللہ تعالیٰ نے ثمر بار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…