پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن ،الیکشن کمیشن نے بھی فاروق ستار کے موقف کو تسلیم کرلیا،اہم ترین اعلان

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن اب خالد مقبول کے نام سے کر دی گئی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی خالد مقبول کے نام سے رجسٹریشن کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے تبدیلی سے

متعلق کوئی درخواست منظور نہیں کی، الیکشن کمیشن میں اس جماعت کی حیثیت پرانے والی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ نئے پارٹی انتخابات کے بعد ہی ہو سکتا ہے، سندھ کے ریٹرننگ افسر نے ایم کیو ایم کے آئین کے تحت سینیٹ کے ٹکٹ کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ کر اپنی پارٹی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے فاروق ستار کو پارٹی کنوینئر کے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)سردار رضا خان کے نام ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر کی حیثیت سے خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ تاحال قانونی طور پر پارٹی کنوینئر ہیں۔فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر کوخط کے ساتھ پارٹی کے جنرل ورکرز اجلاس کی منظور شدہ قرارداد کی کاپی بھی منسلک کی ہے۔ خط کے متن میں فاروق ستار کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات تک پارٹی کا کنوینئرمیں ہی ہوں جب کہ 11 فروری کو رابطہ کمیٹی کا اجلاس غیر قانونی تھا، رابطہ کمیٹی اور ڈپٹی کنوینئرز نے پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…