بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی واپسی،پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے مگر ۔۔۔! آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کاافغانستان میں خطاب، دوٹوک اعلان کردیا

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /کابل(این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے ٗپاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیے ہیں ٗ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے

خلاف استعمال کر نےکی اجازت نہیں ہے ٗ پاکستان بھی دوسرے ممالک سے ایسی ہی توقع رکھتا ہے ٗتمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی طرز فکر اختیار کر نے اور تسلسل کی ضرورت ہے اور اس کیلئے پاکستان اپنا کر دار ادا کر نے کیلئے تیار ہے۔ منگل کو افغانستان میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیے ہیں تاہم کچھ دہشتگرد27 لاکھ افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی اور موثر بارڈر میکنزم نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھپے ہوئے ہیں جنہیں آپریشن رد الفساد کے ذریعے تلاش کر کے نشانہ بنانے کا عمل جاری ہے ۔ آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور پاکستان بھی دوسرے ممالک سے ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی طرز فکر اختیار کر نے اور تسلسل کی ضرورت ہے اور اس کیلئے پاکستان اپنا کر دار ادا کر نے کیلئے تیار ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…