بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے غریب افراد کیلئے انتہائی مناسب اقساط پر کم لاگت پلاٹ ، فلیٹ اور گھر فراہم کرنے کی سکیم اعلان کردیا،تفصیلات جاری

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی شہر کی آبادی میں مسلسل اضافہ سے رہائش کا مسئلہ نہایت اہمیت اختیار کرچکا ہے با الخصوص غریب افراد کے لئے یہ انتہائی دشوار اور تکلیف دہ ہو گیا ہے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے غریب افراد کے لئے ’’کم لاگت گھر اسکیم‘‘ کا اجراء اور تکمیل اہم ثابت ہوگی ، جس سے غریب افراد کا اپنا گھر لینے کا خواب بھی بہت جلد شرمندہ تعمیر ہو سکے گا ، حکومتی اسکیموں کے تحت غریب افراد انتہائی مناسب اقساط پر کم لاگت پلاٹ ،

فلیٹ اور گھر حاصل کرسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت سے خطاب میں کیا ۔ اجلاس میں ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل خان، سیکریٹری اور ڈائریکٹر لینڈ بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں گورنر سندھ کو نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکیم میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات اور کم لاگت گھر وں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت بھی ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کو تیار ہے ، رہائشی اسکیموں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے ذرائع تشکیل دینے سے اسکیم کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے اس سلسلہ میں ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مزید تیز رفتاری سے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ اس موقع پر الاٹیز کے نمائندے سید شاہد علیم نے گورنر سندھ کو بتایا کہ نیو ملیر ہاؤ سنگ اسکیم ایک شاندار منصوبہ ہے ، یہاں سہولیات کی جلد از جلد فراہمی سے الاٹیز کی اپنی رہائش کا خواب پورا ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کے کل 25 سیکٹر ز ہیں جن میں سے اب تک صرف سیکٹر 2 میں قبضہ دیا گیا ہے اور وہاں کئی افراد نے گھر بنائے ہیں لیکن سہولیات کی عدم دستیابی سے وہ پریشانی کا شکار ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…