منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

انٹرا پارٹی انتخابات تک پارٹی کا کنوینئرمیں ہی ہوں رابطہ کمیٹی کا اجلاس غیر قانونی تھا، فاروق ستار ڈٹ گئے،چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

datetime 13  فروری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ کر اپنی پارٹی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے فاروق ستار کو پارٹی کنوینئر کے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)سردار رضا خان کے نام ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر کی

حیثیت سے خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ تاحال قانونی طور پر پارٹی کنوینئر ہیں۔فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر کوخط کے ساتھ پارٹی کے جنرل ورکرز اجلاس کی منظور شدہ قرارداد کی کاپی بھی منسلک کی ہے۔ خط کے متن میں فاروق ستار کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات تک پارٹی کا کنوینئرمیں ہی ہوں جب کہ 11 فروری کو رابطہ کمیٹی کا اجلاس غیر قانونی تھا، رابطہ کمیٹی اور ڈپٹی کنوینئرز نے پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…