اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی امجد آفریدی کا احتجاج،الزامات کے باوجود صوبائی وزراء احتجاجی رکن کی ہی حمایت میں بول پڑے، حیرت انگیزصورتحال

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی امجد آفریدی اپنے حلقے کیلئے فنڈز نہ ملنے پر دوسرے روز بھی سراپا احتجاج بنے رہے۔ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی زیر صدارت منعقد ہونیو الے اجلاس کے آغاز میں ہی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی امجد آفریدی اپنے حلقے میں

گیس رائلٹی نہ دینے کے خلاف سراپا احتجاج رہے ،جس کے باعث ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا، ایوان سے اپنے خطاب میں امجد آفریدی کا کہنا تھااحتجاج کے لیے ایوان واحد راستہ بچا ہے،، کل سیٹی بجائی تو چند لوگوں کو تکلیف ہوئی،امجد آفریدی کا کہنا تھا جن لوگوں کو تکلیف ہوئی انہیں میرے حلقے سمیت دوسرے حلقوں کا بھی فنڈ دیا گیا ہے،امجد آفریدی نے گلہ کیاکہ صوبائی وزیر شاہ فرمان جو چیز اپنے لئے پسند کرتے ہے وہ امجد آفریدی کے لیے بھی پسند کرے ،جتنا فنڈ خود لیتا ہے اتنا مجھے بھی دے،امجد آفریدی کا کہنا تھا رائیلٹی ملنے تک احتجاج جاری رکھونگا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر مشتاق غنی اور شا ہ فرمان کا کہنا تھا امجد آفریدی کے مطالبات جائز ہے، ان کے مطالبات کے لیے وزیر اعلی سے بات کی جائے گی، اجلاس میں معروف قانون دان عاصمہ جانگیر کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی، جبکہ اسمبلی اجلاس نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2017بھی منظور کر لیا جبکہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لیے جانیو الے پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی مشترکہ قرارداد منظور کر لی گئی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…