منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کے اہم رہنما سلمان مجاہد کی 17سالہ لڑکی سے زیادتی،ویڈیوبناکر بلیک میل کیاجاتارہا، متاثرہ لڑکی کون ہے ؟افسوسناک انکشافات، سلمان مجاہد کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 13  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، شادی کرنے پر ایف آر درج کروا دی، لڑکی کے بھائی کو اغوا کے بعد تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا، معروف سماجی کارکن صارم برنی معاملہ سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی کارکن اور صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ نیایک لڑکی کو زیادتہ کا نشانہ بنایا ہے جبکہ اب اسے بلیک میل کر رہے ہیں، متاثرہ لڑکی نے انصاف کے

حصول کیلئے ان سیرابطہ کیا ہے۔صارم برنی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد پی ایس پی کو چھوڑ کر فاروق ستار گروپ کے ساتھ آن ملے ہیں۔ آج صبح سلمان مجاہد بلوچ پر پی ٹی آئی کے ایک کارکن پر پستول نکال کر دھمکانے کا الزام میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے بھی ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ پرلڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے صارم برنی کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے کی کی شادی کرنے پر اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔ علینہ نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سلمان مجاہد بلوچ نے میرے بھائی کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ علینہ کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے مجھے بھانجی بنا کر نوکری کا جھانسہ دی کر اسلام آباد بلایا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس دوران میری ویڈیو بھی بنائی اور اب مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے مجھے 17سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔الزامات سامنے آنے کے بعد سلمان مجاہد بلوچ بھی سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سارا گیم پلان میرے خلاف فاروق ستار کو جوائن کرنے کیبعد شروع کیا گیا ہے جبکہ میری سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لڑکی کی والدہ کے علاج کیلئے خطیر رقم خرچ کی اور اب احسان کا یہ بدلہ دیا جا رہا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے انٹرنیٹ پر لڑکی کیساتھ ان کی وائرل ہونیوالی تصویر کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لڑکی علینہ نے ان کے خلاف 4جنوری کو ایف آئی آر درج کروائی جبکہ وہ 16دسمبرکو اس کے خلاف درخواست درج کرواچکے ہیں اور اب یہ معاملہ عدالت میں ہے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…