اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

لودھراں میں شکست نے تحریک انصاف کو ہلا کر رکھ دیا،جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین سے ملکر رونے والی خاتون کون تھیں؟سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوگئی

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)لودھراں میں شکست نے تحریک انصاف کو ہلا کر رکھ دیا،جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین سے ملکر رونے والی خاتون کون تھیں؟سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوگئی، تفصیلات کے مطابق لودھراں میں شکست تحریک انصاف کے کارکنوں پر بہت بھاری ثابت ہوئی، کارکن ابھی تک اس شکست کے صدمے سے نہیں نکل پارہے ، متعدد جگہوں پر کارکن روتے رہے اسی طرح جہانگیر ترین کے بیٹے

علی ترین کے ساتھ ایک خاتون کی تصویر وائرل ہوئی ہے جو کہ شکست کے صدمے پر رو رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر اس تصویر کو لیکر طرح طرح کے تبصرے کئے جارہے ہیں اور لوگ یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ علی ترین کے ساتھ موجود خاتون کون ہیں ، قیاس کیاجارہا ہے کہ خاتون تحریک انصاف لیڈیز ونگ کی رہنما ہیں جو کہ لودھراں میں شکست پر انتہائی دلبرداشتہ تھیں جس پر علی ترین انہیں دلاسہ دیتے رہے، دریں اثناء لودھراں این اے 154میں ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی ترین سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں علی ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2015 میں نئے دوست بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور آئندہ سالوں میں مزید دوست بناتے چلے جائیں گے۔علی ترین کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اور سب سے زیادہ میں لودھراں کے ان 90 ہزار لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میں آپ کے پیار اور دوستی کا بہت ممنون ہوں۔اپنے پیغام میں لودھراں سے باہر اپنے ان سپورٹرز کا بھی علی ترین نے شکریہ ادا کیا جو لودھراں کے الیکشن میں ان کو سپورٹ کرنے کیلئے یہاں آئے تھے۔ علی ترین کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے اور اس پر میں آپ لوگوں کا شکر گزار ہوں‘۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…